• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکو کامیا ب بنائیں گے،راجہ بشارت

لاہور(خصوصی رپورٹر)ہفتہ شان رحمت اللعالمین ؐکے حوالے سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں ہفتہ کی تقریبات کے انتظامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا-معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری اطلاعات سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے-اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام ہفتہ بھرسیرت النبی ؐکے حوالے سے مختلف پروگرام کیے جائیں گے جن میں لیکچر، محفل سماع،محفل نعت،محفل میلاد،نعتیہ مشاعرہ اور خصوصی نشریات شامل ہیں -محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام سیرت کانفرنس اور علماء ومشائخ کنونشن کا انعقاد ہوگا- تعلیمی اداروں میں شان رحمت اللعالمین کے حوالے سے مختلف پروگرام اورمقابلے ہوں گے-راجہ بشارت نے بتایا کہ پنجاب بھر میں ڈویژنل وضلعی سطح پر بھی مختلف تقریبات منعقد ہوں گی-انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں سے ہم دنیا بالخصوص فرانس کے صدر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مسلمان اللہ کے بعد نبی اکرم ؐسے اپنی جان سے بڑھ کر محبت کرتے ہیں لہٰذا دنیا کو مسلمانوں کے جذبات کا خیال کرنا چاہیے-انہوں نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمین کو ہر لحاظ سے کامیاب بنایا جائے گا-
تازہ ترین