• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید کے: CNG اسٹیشن پر فائرنگ، 3 افراد شدید زخمی

مرید کے میں جی ٹی روڈ پر جلال ٹاؤن کے قریب واقع سی این جی اسٹیشن پر مخالفین نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مریدکے پولیس کے مطابق یہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان رحمٰن اللّٰہ اپنے ساتھی محمد اکبر اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ سی این جی اسٹیشن آیا، جنہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں سی این جی پمپ کے مالک شیخ زاہد ایڈووکیٹ، میاں داؤد اور پمپ کا ملازم محمد شفیق شدید زخمی ہو گئے۔


زخمیوں کو میؤ اسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین