پنجاب کے درالخلافہ لاہور کے علاقے غازی آباد میں سی آئی اے پولیس کی حراست میں ایک ملزم نے پولیس اہل کار سے پستول چھین کر فائرنگ کر دی۔
ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہل کاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس غازی آباد کی زیرِ حراست ملزم آصف نے پولیس اہلکار سے پستول چھین کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کے نام اصغر، ریاض، سعید اور علی رضا ہیں، ان زخمیوں میں 2 پولیس اہلکار، ایک خاکروب اور ایک شہری شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: کراچی، پڑوسی کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی
پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف نامی ملزم کئی روز سے سی آئی اے کی حراست میں تھا۔