پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ہم گلگت بلتستان کےعوام کو تمام بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔
گلگت میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں 10 سیاحتی مقامات بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علاقوں کو ملانےکے لیے ایکسپریس ویز بنائے جارہے ہیں۔
ذلفی بخاری نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ سے علاقے میں خوشحالی آئے گی، گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔