• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے باقی میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔

کراچی میں جیو نیوز سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل جب سے رکا تھا تب سے کوئی میچ نہیں کھیلا، ایک بار پھر ایکشن میں آنے کے لیے کافی پرجوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خود کو کافی فٹ محسوس کررہا ہوں، پی ایس ایل میں شریک ہر فرد لیگ کے دوبارہ آغاز پر بے حد خوش ہے، ٹیم مالکان بھی پرجوش ہیں۔


پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کررہے قومی ٹیم کے سابق قائد نے کہا کہ میری ٹیم کا کامبینیشن کافی بن گیا ہے، وارم اپ میچز جیت کر ہم نے مومینٹم حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو فرنچائز پچھلے پی ایس ایل سیزن میں اپنا اچھا نہیں دے پائیں تھیں وہ اس بار ٹاپ 4 میں شامل ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میدان میں کراؤڈ کو مس کروں گا، پورا کیریئر شائقین کرکٹ کے سامنے کھیلا اور ان کے ساتھ انجوائے کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں مداحوں کی عدم موجودگی کے بغیر کرکٹ ادھوری ہے، بہرحال کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاط بھی ضروری ہے، امید ہے فینز گھر پر انجوائے کریں گے۔

تازہ ترین