• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل وارم اپ میچز: ایک میں ملتان فاتح، دوسرا منسوخ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے سے قبل ہونے والے پہلے وارم اپ میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 22 رنز سے ہرا دیا۔

دوسری طرف لاجسٹک مسائل کی بنیاد پر کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والا پریکٹس میچ منسوخ کردیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے وارم اپ میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 194 رنز بنائے۔


کپتان شان مسعود نے 52 گیندوں پر 66، روی بوپارا نے برق رفتار 57 رنز 24 گیندوں پر بنائے، رائلی روسو نے 28 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہارڈس ویلیون، کارلوس براتھ ویٹ اور راحت علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پشاور زلمی کی ٹیم صہیب مقصود کی شاندار بیٹنگ کے باوجود بھی ہدف تک نہ پہنچ سکی اور 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 172 رنز بناپائی۔

صہیب نے 80 اور امام الحق نے 49 رنز بنائے، محمد عرفان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری جانب رات کو شیڈولڈ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کا میچ لاجسٹک بنیاد پر منسوخ کردیا گیا۔

یہ میچ پہلے معین خان اکیڈمی میں ہونا تھا، لیکن بعد ازاں اسے نیشنل اسٹیڈیم شفٹ کیا گیا اور پھر شام اس کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا۔

پی ایس ایل میں شریک ٹیمیں جمعرات کو بھی پریکٹس میچز کھیلیں گی، کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔

تازہ ترین