• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف نیب انکوائری بند ہونے پر ترجمان کا بیان


اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی کیخلاف عدم ثبوت پربندکی گئی انکوائری بد عنوانی نہیں بعض تقرریوں سے متعلق تھی، محکمہ بلدیات میں 1989 میں وزیراعلیٰ نوازشریف نے ان تقرریوں کی باقاعدہ منظوری دی تھی، یہ تقرریاں تین ارکان اسمبلی کی سفارش  پر نواز شریف کی منظوری پر کی گئی تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ جن ارکان اسمبلی کی سفارش پر تقرریوں کی منظوری دی گئی وہ انتقال کرچکے ہیں، ان تقرریوں کیلئے متعلقہ رولزمیں نرمی کی گئی تھی۔


ترجمان چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب رولز آف بزنس کے تحت وزیر اعلیٰ اس کے مجاز تھے، متعلقہ حقائق کی روشنی میں اسے بدعنوانی کا کیس نہیں کہا جاسکتا، اس معاملہ کو زیادہ سے زیادہ تقرریوں میں بےضابطگی یا اختیارات کا ناجائز استعمال کہا جاسکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اس بات کی تصحیح ضروری ہے تاکہ حقائق غلط انداز میں پیش کرنے سے کسی کی شہرت متاثر نہ ہو۔

تازہ ترین