• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمور میں بچی اور والدہ سے زیادتی کا ملزم ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک


کشمور میں چار سال کی بچی اور اس کی والدہ سے زیادتی کا ایک ملزم رفیق اپنے ہی ساتھی کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کو مفرور ملزم خیر اللّٰہ کی نشاندہی کے لیے لے کر گئے تھے کہ ملزمان نے فائرنگ کردی۔

رفیق اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگیا، مفرور ملزم خیر اللّٰہ قانون کے شکنجے میں آگیا۔

ملزمان تک رسائی کے لیے سب انسپکٹر محمد بخش نے اپنی بیٹی کی مدد لی۔


ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سب انسپکٹر محمد بخش کے لیے قائد اعظم پولیس میڈل دینے کی سفارش کرتے ہوئے پولیس اہلکار کی بیٹی کے لیے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

بچی کا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ جیسا ظلم بچی کے ساتھ ہوا، اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کی بیٹی زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

تازہ ترین