• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی پر ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ جبکہ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگائی میں کمی اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے باعث ہوئی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 4.06 روپے فی کلو کمی ہوئی۔ 


ایک ہفتے کے دوران دال مونگ کی قیمت میں 3 روپے 31 پیسے فی کلو، لہسن کی قیمت میں 2 روپے 38 پیسے کمی ہوئی۔

اسی طرح ایک ہفتے کے دوران گندم کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 69 پیسے سستا ہوا۔ پیاز کی فی کلو قیمت میں 46 پیسے فی کلو کمی ہوئی۔ دال چنا کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات نے کہا کہ چکن کی فی کلو قیمت میں 22 روپے 47 پیسے اضافہ ہوا۔ 

ایک ہفتے کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 57 پیسے اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 56 پیسے اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کےدوران انڈے 41 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔

تازہ ترین