پوری دنیا کی طرح آسٹریا میں بھی عید الفطر نہایت مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی۔
عید الفطر کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع سعودی عرب کے زیر انتظام مرکزی اسلامک سینٹر ویانا میں منعقد ہوا جس میں مختلف مسلم ممالک کے سفراء، اعلیٰ افسران، یو این او سے وابستہ اور مسلم کمیونٹی کے ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کرکے ایک ساتھ نماز عیدالفطر ادا کی۔
ویانا میں مسجد البلال، اداراۃ المصطفیٰ سینٹر، منہاج القرآن سینٹر، مسجد ابراہیم، مسجد المدینہ اور دعوت اسلامی کی مسجد فیضان مدینہ میں بھی نمازِ عید الفطر کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔
پاکستانی کمیونٹی نے مختلف مساجد میں امت مسلمہ، فلسطینی و کشمیری عوام کی آزادی اور پاکستان کی ترقی، سربلندی، خوشحالی اور پاک فوج کے کے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔