• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے، فردو س شمیم نقوی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے اعتراف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام رہی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ہماری حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے، اس بات کا اعترف کرتا ہوں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکار محمد بخش کو قائد اعظم ایوارڈ کی حمایت کرتا ہوں، پولیس اہلکار کی بہادر بیٹی کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہت خراب ہے، اسٹریٹ کرائم بڑھ گیا ہے،  پولیس وزیراعلیٰ سندھ کے انڈر میں ہے۔


فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 1000 بسوں لانے کی بجائے 10بسیں لانے والے وزیر کو فارغ کرنا چاہئے۔

اس موقع پر صوبائی رکن اسمبلی عمرا ن علی شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی کوئی تیاری نہیں کی ہے اور سندھ حکومت نے اسمبلی ممبران کے کورونا ٹیسٹ کیوں نہیں کروائے۔

تازہ ترین