• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی نے اشیاء ضروریہ عوامی دسترس سے باہر کردیں‘ مولانا عبدالصمد

کوئٹہ(پ ر)سابق صوبائی وزیر مولانا عبدالصمد اخوندزادہ نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرکے عوام کو ریلیف دے،ملک میں مہنگائی کی وجہ سے روزمرہ کی اشیاء عوام کی دسترس سے باہر ہوگئیں ،آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ،بے لگام مہنگائی اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،آئے روز اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے ،حکومت ایک طرف پٹرول کی قیمتوں میں ہر مہینے اضافہ کررہی ہے تودوسری طرف روزمرہ کی اشیاء میں آئے روز اضافے نے عوام کی مشکلات بڑھادیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عوام کو ریلیف دے ،غریب عوام مزید مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم جمہوری اورپرامن انداز میں مہنگائی کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ،ہماری جدوجہد عوام کی خدمت ہے جوایک کاروان کی شکل اختیار کرے گی‘ اس کاروان میں شامل ایسے نوجوان ہیں جو پرامن انداز میں جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ ہیں‘ تنقید برائے تنقید نہیں کرتے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میدان میں نکلے ہیں ،عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہرفورم پر آواز بلندکریں گے ۔
تازہ ترین