• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادارے عمران کے پیچھے سے ہٹ جائیں، مریم نواز

صاف اور شفاف انتخابات کرائے جا ئیں،ہم اداروں سے نہیں ٹکرانا چاہتے، مریم نواز


سوات(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ پاکستان کی تمام مسائل اور بیماریوں کاایک ہی علاج ہے کہ سلیکٹڈوزیر اعظم کو گھر بھیج دیا جائے،صاف اورشفاف انتخابات کرائے جا ئیں،ہم اداروں سے نہیں ٹکراناچاہتے، لیکن ادارے بھی عمران خان کے پیچھے سے ہٹ جائیں تو عمران کی جعلی حکمرانی 24گھنٹوں میں ختم ہوجائے گی.

سلیکٹیڈ عمران سے کوئی پوچھتا تک نہیں، کراچی واقعے سے لاعلم رکھا گیا،اتنی ذلت میری ہوتی تو استعفے دیکر حکومت کو لات ماردیتی،دل چاہتا ہے کہ اگلے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے عوام شیر کو ووٹ دیں،ووٹ کو عزت دو کے بیانئے نے پورے ملک میں انقلاب برپا کیاہے.

گلگت بلتستان میں 15نومبر کو شیر پر مہر لگے گی،گلگت بلتستان میں دھاندلی کرو یا نہ کرو تمہیں پچھتانا پڑے گا،مسخروں کی حکومت نوازشریف کے بیانئے کے بوجھ تلے دب گئی،اسلام آباد میں فتح کاجھنڈاگاڑنے کے لئے عوام تیار رہیں،ماؤں بہنوں کے کمروں اور باتھ روم میں کیمرے لگانے والے نیب کی عدالتوں میں کیمرے لگا ئیں ۔

جلسے سے صوبائی صدر امیر مقام اور جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے بھی خطاب کیا،مریم نوازنے اپنے خطاب میں حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہاکہ جعلی حکمرانوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ عوامی جلسہ کیا ہوتا ہے،سوات میں گزشتہ ہفتے سرکاری لوگوں کا جلسہ کرانے والوں دیکھو کہ عوام کا سمندرکیا ہوتا ہے؟انہوں نے کہاکہ کیا گھٹیازبان بولنے والے عوامی نمائندگی کے حق دار ہیں؟ 

امیرمقام کو نوازشریف کاساتھ دینے کی سزادی جارہی ہے اور کم ظرف لوگوں نے آج سیاست سے ہٹ کربیٹیوں اور بچوں کو کو بھی نشانہ بنارہے ہیں، نالائق اورنااہل وزیر اعظم نے امن تباہ کیا.

میاں نوازشریف کی حکومت نے دہشت گردی کا خاتمہ کیالیکن اب دوبارہ دہشت گردی سر اٹھارہی ہے لیکن ملک کے وزیر داخلہ ملک کی خاطر شہادت نوش کرنے والوں کو دھمکیاں دے رہے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں اور نہ ہی یہ انسانیت ہے وزیر داخلہ کو شرم آنی چاہیے.

انہوں نے کہاکہ بلورخاندان ہو یا دیگر شہداکے خاندان انہوں نے وطن اور امن کی خاطر جانیں دی ہیں، سات سال سے اس صوبے میں نااہل حکومت قائم ہے۔

تازہ ترین