• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا وقت ختم

گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، 24میں سے 23 نشستوں کے لیے انتخابات اتوار کو ہوں گے۔

انتخابات میں 7 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز میں سے سوا لاکھ سے زائد پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔ پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں نے بھرپور انتخابی مہم چلائی، جس میں بلاول بھٹو، مریم نواز، علی امین گنڈاپور، عبدالغفور حیدری اور دیگر رہنما عوامی جلسوں سے خطاب کرتے نظر آئے۔

گلگت کورٹ کی عائد کردہ پابندی کی وجہ سے مہم کے آخری روز بلاول بھٹو اور وفاقی وزرا نے جلسوں سے خطاب نہیں کیا، تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے آخری روز بھی گلگت اور نگر میں جلسوں سے خطاب کیا۔

علاوہ ازیں سندھ پولیس کے 500 افسران اور اہلکار گلگت بلتستان (جی بی) پہنچ گئے ہیں۔ سندھ پولیس کی یہ نفری جی بی کے عام انتخابات میں سیکورٹی امور کی انجام دہی کے لیے پہنچی ہے۔

تازہ ترین