• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت پٹرولیم نے سوئی گیس کمپنیوں کے ایم ڈی کے نام فائنل کردیئے

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) وزارت پٹرولیم نے دو سال کی تاخیر کے بعد سوئی گیس کمپنیوں کے ایم ڈی کے نام فائنل کرکے وزیراعظم سیکرٹریٹ ارسال کردیئے ہیں،سو ئی نادرن کیلئے دونوں ڈی ایم ڈی کے نام ایم ڈی شپ کیلئے کلیئر کردیےگئے ہیں جبکہ سوئی سدرن کے ایم ڈی باہر سے آئیں گے ،ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے بالآخر طویل انتظار کے بعد چوتھی بار ایم ڈی سوئی نادرن کیلئے موجودہ قائم مقام ایم ڈی عامر طفیل اور ڈی ایم ڈی انجنئیرنگ سہیل گلزار کے نام وزیراعظم سیکرٹرٹ کو بھجوائے ہیں ، دونوں ڈی ایم ڈی کے اوپر وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے ماضی میں دو بار اعتراضات اٹھائے گئے تھے جس کے بعد سوئی نادرن گیس بورڈ کی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی بنی مگر دونوں افسران کیخلاف الزامات بے بنیاد ثابت ہوئے ،کمیٹی نے دونوں افسران کے نام کلئیر کر کے بورڈ کو بھجوائے اور بورڈ نے دونوں نام پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دیئے جس کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کوچوتھی بار یہی نام ایم ڈی سوئی نادرن کیلئے تجویز کئے ہیں جبکہ تیسرا نام علی جاوید ہمدانی کا ہے ،عامر طفیل کا تعلق فنانس اور سہیل گلزار کاتعلق انجنئیرنگ گروپ سے ۔

تازہ ترین