اسلا م آباد(نمائندہ جنگ)چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے 18اپریل کو اخبارات میں شائع ہونیوالے ان سے منسوب بیان کی تردید کر دی ہے، میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ 17اپریل2016کو سینیٹ سیکرٹریٹ نے ایک پریس بیان جاری کیا جس میں انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی کی پیشکش سے انکار کیا تھا، سینٹ سیکریڑیٹ سے جاری بیان کے سواانہوں نے کسی الیکڑانک میڈیا، پرنٹ میڈیایا کسی نیوز ایجنسی سے گفتگونہیں کی 18اپریل کو شائع ہونیوالی خبر ماسوائے اس بیان کے جو سینٹ سیکریڑیٹ سے جاری کیا گیا غلط اورگمراہ کن ہے۔ یاد رہے کہ روزنامہ جنگ سمیت دیگر اخبارات میں یہ خبر نیوز ایجنسیز کی کریڈٹ لائن سے شائع ہوئی ہے اور یہ بات صباح نیوز کی جاری کردہ خبر میں تھی۔