اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گلگت بلتستان میں مبینہ دھاندلی پر احتجاج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 15نومبر کو ووٹ چوری ہوا تو نتائج خطرناک ہونگےحلقہ دیامر 2 میں سرکاری ملازمین کی تعداد 700 لیکن 1791 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کر دیئے گئے ، گلگت بلتستان کے انتخابات میں ایک ہزار سے زیادہ جعلی پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری ہونا دھاندلی کا ایک اور ثبوت ہے۔ اگر گلگت بلتستان میں 15نومبر کو ووٹ چوری ہوا تو اُس کے نتائج بہت خطرناک ہوں گے۔ حلقہ دیامر 2 سے ووٹ چوری کا ایک اور نتیجہ آگیا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تعداد 700 ہے‘ لیکن 1791 پوسٹل بیلٹ پیپرز جاری کر دیئے گئے۔ یہ ہوتی ہے دھاندلی‘ یہ ہوتی ہے ووٹ چوری۔ جعلی حکومت کی جعلی پوسٹل کے ذریعے ووٹ چوری پکڑی گئی‘ ان جعلی پوسٹل بیلٹس کی بنیاد پر کامیابی کے سروے جاری ہورہے تھے؟ سرکاری ملازمین سے ان کے حقوق چھیننے والی حکومت اب ان کا ووٹ بھی چھین رہی ہے۔