• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول بالادستی، شفاف الیکشن کیلئے ہمارے11نکاتی چارٹر پرعمل کیا جائے، سراج الحق

لاہور (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک میں سول بالا دستی ،شفاف و غیر جانبدار انتخابات ، سیاسی قوتوں کے درمیان ڈائیلاگ ،اٹھارویں ترمیم پر عملدرآمد ، صوبوں کو مکمل خود مختاری دینے اور انتخابات متناسب نمائندگی کے تحت کرانے سمیت حکومت کو جماعت اسلامی کی طرف سے 11نکاتی عوامی چارٹر پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے حکومت کو اس چارٹر پر عمل کرنا ہوگا۔ حکومت کو اس دن سے ڈرنا چاہئے جس دن جھونپڑیوں اور کچے مکانوں سے نکل کر غریب عوام نے حکمرانوں کے عالی شان بنگلوں اور محلوں کا رخ کیا۔اس حکومت کے لانے میں مافیاز کا پیسہ لگاہوا ہے یہی مافیاز اپنی دولت بڑھانے کیلئے اب بھی حکومت میں موجود ہیں جس کا اعتراف وزیراعظم خود کرتے ہیں۔

تازہ ترین