سکھر(بیور ورپورٹ) سکھر شہرکے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں بالٹیاں، کولر اور برتن اٹھا رکھے تھے، مظاہرین پانی کی عدم فراہمی پرمحکمہ نساسک کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے، مظاہرے کی قیادت سید عمران علی شاہ، اشفاق بھٹی سمیت دیگر سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔سیاسی، سماجی، عوامی اور تجارتی حلقوں نے وزیراعلیٰ ، صوبائی وزیر بلدیات ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سکھر سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر خوراک ، کمشنر سکھر ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کے بحران کا نوٹس لیا جائے۔