ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔ پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، پروفیسر انجم نوید اور ڈاکٹر آفتاب حیدر بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے۔ ایم ایس شہباز شریف ہسپتال نے وائس چانسلر کو اس حوالے سے بریفننگ دی۔ پروفیسر احمد اعجاز مسعود نے کرونا وائرس کے مریضوں میں بتدریج اضافے کے پیشِ نظر ہسپتال انتظامیہ کو ہسپتال میں مذکورہ مریضوں کیلئے بستروں میں اضافے کی ساتھ ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایات جاری کیں۔