• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان برصغیر میں تیزی سے معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا: عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان برصغیر میں تمام ممالک سے تیزی سے معاشی ترقی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

انہوں نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ برصغیر کے دیگر حصوں کی صورتحال کے برعکس ہمارا سینسیٹیو پرائس انڈیکس (SPI) پیہم دوسرے ہفتے (قیمتوں میں) گراوٹ کی خبر دے رہا ہے۔

وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ انشاءاللہ ہم مہنگائی کو مزید بھی قابو میں لائیں گے۔

اس سے قبل شیئر کئے گئے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وبا کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے، ستمبر میں بڑے پیمانے مینوفیکچرزمیں7 اعشاریہ 7 فیصد گروتھ ہوئی ہے۔


انہوں نے ٹویٹر پر ایک خبر شیئر کی اور کہا کہ پاکستان برصغیر کے دیگر ممالک کی نسبت تیزی کے ساتھ معاشی بحالی کی جانب گامزن ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کورونا وبا کے باجود پاکستان معاشی ترقی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی توانائی پیکج سے صنعتوں کی صلاحیت اور پیداوار میں مزید اضافہ ہوگا۔ ہمارا توانائی کا پیکیج صلاحیت میں وسعت اور پیداوار میں اضافے کا وسیلہ بنے گا۔

تازہ ترین