• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اپنے سائنسدانوں کی وجہ سے دنیا کی مدد کے قابل بنے ہیں، فواہد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ ہم اپنے سائنسدانوں اور انجینئرز کی وجہ سے دنیا کی مدد کے قابل بنے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ’جب رواں سال فروری میں پہلا کورونا وائرس کیس پاکستان میں ظاہر ہوا تو اس وقت بڑا مسئلہ یہ تھا کہ ماسک سے لیکر وینٹیلیٹرز تک ہمارے پاس کسی تدبیر کا سامان نہیں تھا۔‘

فواد چوہدری نے پاکستان کے سائنسدان اور انجینئرز کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان میں کورونا وائرس ابھی بھی ہے اور اس میں اضافہ بھی ہورہا ہے لیکن اس بار ہمارے سائنسدانوں،انجینئرز اور ٹیکنیشن کی محنت کی وجہ سے ہم ناصرف خود کفیل ہیں بلکہ دنیا کی مدد کے قابل بھی بنے ہیں۔‘

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 54 ہزار 461 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 109 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 24 ہزار 938 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 ہزار 316 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 22 ہزار 414 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین