• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پارلیمنٹ کے میزبان ارشد وحید چودھری انتقال کرگئے

جیونیوز کے سینئر صحافی اور پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے میزبان ارشد وحید چودھری انتقال کرگئے۔

سینئر صحافی ارشد وحید چودھری کورونا وائرس کے باعث کئی دنوں سے بیمار تھے اور کورونا  وائرس کے باعث وینٹی لیٹر پر تھے۔

ارشد وحید چوہدری جیونیوز کے سینیئر رپورٹر اور پروگرام ’جیو پارلیمنٹ‘ کے اینکر بھی تھے جبکہ وہ پارلیمنٹ سے عوام کو خبروں کی آگاہی فراہم کرتے تھے۔

ارشد وحید چوہدری نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نائب صدر بھی تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینیئر صحافی ارشد وحید کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں مریم نواز کا کہنا ہے بہت ہی تکلیف دہ اور افسوسناک خبر ہے جس پر یقین ہی نہیں آرہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ بہت محنتی، اپنے پیشے کو ایک مشن سمجھنے والے ایک نیک نام صحافی تھے۔ اللّٰہ انہیں مغفرت دے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

تازہ ترین