• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: این آئی سی وی ڈی کے 2 ڈاکٹروں میں کورونا کی تصدیق


کراچی میں قومی ادارہ امراض قلب (این آئی سی وی ڈی )کے 2 ڈاکٹروں اور ایک مریض میں کورونا کی تصدیق ہو گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ ڈاکٹروں نے گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے جبکہ مریض کو الگ کمرے میں منتقل کردیا گیا۔

ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھنے لگی، 24 گھنٹوں میں مزید 2 ہزار 165مریض سامنے آگئے جبکہ مزید 17 افراد انتقال کر گئے، گزشتہ روز 34 ہزار 535 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ دو چھ فیصد رہی۔

تازہ ترین