• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب شاہ( بیورورپورٹ )گاؤں سے گم ہونے والی تیرہ سالہ لڑکی کی سوختہ لاش کھیت سے برآمد،لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل پولیس کے مطابق جام صاحب کے قریب نواحی گاؤں میر حسن رند میں گزشتہ روز گھر سے اچانک لاپتہ ہونے والی تیرہ سالہ نمرا ولد مختیار علی رند کی سوختہ لاش مکھی گوٹھ کے قریب جھاڑیوں سے ملی،پولیس کے مطابق نمرا کی لاش کیچڑ سے لت پت تھی پولیس اسپیشل ٹیم سربراہ اقبال وسان نے جنگ کو بتایا کہ بچی کے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے،جبکہ دوسری جانب نمرا کے والد مختیار رند کا کہنا تھا کہ ان کی بچی کل سے غائب تھی اسے بہت ڈھونڈا مگر آج اس کی لاش ملی ان کی کسی سے بھی کوئی دشمنی نہیں، ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے۔

تازہ ترین