• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین فوری مکالمہ قومی ضرورت ہے، رضا ربانی

اسلام آباد ( طاہر خلیل ،عاصم یٰسین ) سابق چیئرمین سینٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ 3 آئینی اداروں انتظامیہ ، پارلیمنٹ اور عدلیہ کے مابین فوری مکالمہ قومی ضرورت ہے، مکالمے کیلئے پارلیمنٹ پیش رفت کرے، آئین کی بالا دستی کے سوا کوئی بھی راستہ وفاق کو کمزور کرے گا ، ہفتے کو جنگ ، دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رضا ربانی نے واضح کیا کہ یہ حکومت اپوزیشن ڈائیلاگ کا معاملہ نہیں بلکہ 3آئینی اداروں کے مابین مکالمے کی بات ہے۔

تازہ ترین