• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں غیر مسلم شہریوں کے حقوق محفوظ ہیں، زرداری، بلاول

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ہندو برادری کو دیوالی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت غیر مسلم شہریوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ اپنے بیان میں سابق صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری سمیت غیر مسلم شہریوں کے حقوق محفوظ ہیں۔ سابق صدر نے کہاکہ 1973 کے آئین کے تحت تمام پاکستانیوں کو برابری کے حقوق دیئے، پیپلزپارٹی ریاست کے تمام شہریوں کیلئے مذہبی آزادی کے اصول پر قائم ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو کمیونٹی کو دیوالی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلز پارٹی بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے نظریئے و عہد کی حقیقی وارث ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دعاگو ہوں، برائی کی تمام قوتیں نیست و نابود ہوکر امن، سکون اور مساوات پر مبنی ایک نئے دور کا محرک بنیں۔

تازہ ترین