پسنی/گوادر(آن لائن/ آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان جام میرکمال خان نے کہاہے کہ ماضی میں ہم نے سی پیک سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا اور بلوچستان کیلئے ایک بھی اسکیم حاصل نہیں کی سی پیک کا ایک وقت تھا جو گزرچکا۔
چا ئنیز اب سرمایہ کاری کے موڈ سے نکل کر بزنس موڈ میں آگئے ہیں ۔
جنوبی بلوچستان کا 120ارب روپے کا پیکج ہے لیکن ہم بہت سارے منصوبے صوبائی پی ایس ڈی پی سے کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ پسنی کے موقع پر پسنی فش ہاربر اتھارٹی،ڈوسی ڈیم،پسنی پروٹیکشن وال،نورخان بزنجو اسٹیڈیم اور دیگر منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے کیا۔