• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی بلوچ پگڑی میں تصویر مقبول

وزیراعظم عمران خان کی بلوچ راویتی پگڑی میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر فعال رہنے والے وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر پہلے ہی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔


وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویروں میں سے پہلی تصویر میں اُنہوں نے نیلے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ سر پر بلوچ ثقافت کی روایتی پگڑی بھی پہنی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عمران خان کا انداز بےحد منفرد لگ رہا ہے۔

دوسری تصویر میں عمران خان تہہ دل سے اپنے پیرکاروں کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر اپنی یہ تصویریں بنا کسی کیپشن کے پوسٹ کی ہے جس پر صرف ایک گھنٹے میں 13ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں اور وزیراعظم کے چاہنے والے اُن کے اس نئے انداز کو بہت پسند کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی عمران خان نے اپنی دیگر تصویریں انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں جن وہ تربت میں اسکول کے بچوں کے ساتھ بیٹھے بڑے خوش نظر آرہے ہیں۔













واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز تربت کا دورہ کیا تھا جہاں گورنر بلوچستان امان اللّہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال نےاُن کا استقبال کیاتھا۔

عمران خان نے تربت میں ترقیاتی اور سماجی بہبود کے دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کیا ، جنوبی اضلاع کے عمائدین سے ملاقات کی اور جنوبی بلوچستان پیکج کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے تربت یونیورسٹی فیز ٹو اور 200 بستروں کے مکران ٹیچنگ اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔

تازہ ترین