• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جوبائیڈن کی جیت کا بالواسطہ اعتراف


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی کامیابی کا بالواسطہ اعتراف کرلیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بائیڈن الیکشن میں دھاندلی کی وجہ سے جیتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ الیکشن مبصرین کو ووٹنگ کا عمل دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔


امریکی صدر نے الزام عائد کیا ہے کہ ووٹنگ کی گنتی بائیں بازو کی ایک نجی کمپنی کے ذریعے کروائی گئی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ووٹنگ کی گنتی کرنے والی کمپنی ناقص اور خراب شہرت رکھتی تھی۔

تازہ ترین