• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرمت کے نام پر کراچی کے رہائشی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ، شہریوں کا شدید احتجاج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی نے مرمت کے نام پر کراچی کے رہائشی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ شروع کر دی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ ئے دن بجلی کی لوڈشیڈنگ سے وہ پہلے ہی تنگ ہیں پانی ضرورت کے مطابق دستیاب نہیں ہےدیگر بنیادی سہولتیں ناپید ہوتی جا رہی ہیں اب گیس جیسی بنیادی ضرورت جس کا ستر فی صد صوبہ سندھ پیدا کرتا ہےلوگ اس سے بھی محروم ہو رہے ہیں رات اور دن شہر کے مختلف علاقوں میں اس کی سپلائی بند رہنے سے کھانا تیار کرنے اور گیزر بند رہنے سے انہیں مشکلات ہیں صارفین کا کہنا تھاکہ ان کی کوئی سننے والا نہیں ہےذرائع نے بتایا کہ گیس کی کمی کے باعث لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور شہریوں سے اس عمل کو چھپایا جا رہا ہے کورنگی،ناظم آباد ،ملیر اور ماڈل کالونی سمیت شہر کے دیگر علاقوں سےلوگوں نے دن اور رات کئی کئی گھنٹے گیس کی فراہمی بند رہنے کی شکایات کیں دریں اثنا سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ شہر کے بعض علاقوں میں مرمت کے باعث شٹ ڈاون کیا جارہا ہے جو تین دن تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین