کراچی (اسٹاف رپورٹر )جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے معاملات پریکطرفہ بریفنگ نہ لی جائے، جماعت اسلامی اور کراچی کے شہریوں کے مؤقف کو بھی لازمی سنا جائے۔ حکومتی ٹیم میں شامل وزیر اعظم کے معاون خصوصی پاوور ڈویژن تابش گوہر کے الیکٹرک کے چیئرمین رہے ہیں اور اب بھی کراچی کے عوام کی ترجمانی کے بجائے کے الیکٹرک کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں اور یہی خصوصی ٹاسک کے ساتھ دیکر وزیراعظم نے انہیں اپنا معاون خصوصی برائے پاوور ڈویژن تعینات کیا ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے چیف جسٹس سے درخواست کی کہ کے الیکٹرک کا 15 سالہ فارنزک آڈٹ کروایا جائے۔