اسلام آباد(محمد صالح ظافر) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں غیر ملکی سفیروں نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات اور اس کے نتائج میں گہری دلچسپی لی،سفارتی ذرائع نے بتایا کہ غیرملکی سفارتخانوں کے پولٹیکل سیکشنز نے انتخابات کی نہائت دلچسپی سے مانیٹرنگ کی اور سیاسی جماعتوں کے حکمرانوں کی طرف سے کی گئی تقریروں کا بھرپور جائزہ لیا،زرائع کے مطابق گلگت بلتستان کی جغرافیائی وجہ سے اس کی اہمیت کے پیش نظر انتخابات اور اس کے نتائج اہم ہیں۔ خاص طور پر سی پیک منصوبے پر اثرات کی وجہ سے سفرا مصروف رہے۔