اسلام آباد (ایجنسیاں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایٹمی جنگ خودکشی ہے، لیکن ہندوستان پاکستان کی صلاحیتوں کو جانتا ہے، پوری دنیا ہماری صلاحیتیں جانتی ہے، پی ڈی ایم کی قیادت کنفیوژن کا شکار ہے، قومی اداروں پر حملہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے،مسلم لیگ (ن)میں بڑا عنصر اپنی قیادت کے بیانیے سے متفق نہیں،قومی اداروں سے آئین سے مبرا توقع رکھنا آئین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے قوم کو متحد ہونا ہوگا بھارت گلگت بلتستان میں بھی حالات خراب کرنا چاہتا ہے۔ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی قیادت کنفیوژن کا شکار ہے، قومی اداروں پر حملہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی قیادت کبھی جوش خطابت میں اپنے ہی اداروں کو روند ڈالتی ہے اور کبھی آئین سے مبرا ہو کر ریاست سے توقع کرتے ہیں کہ ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔