• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اتوار کو موسم خشک جبکہ صوبے کے شمالی اضلاع میں سرد،اور جزوی ابرآلود رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت3،بارکھان9،دالبندین8، گوادر 19، قلات3،خضدار9،لسبیلہ16، نوکنڈی 7، سبی 14،تربت15،ژوب7اور زیارت میں صفرڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ،گذشتہ روز چمن 25 ، کوئٹہ 11 ، ، پشین ، زیارت 10 ، دالبندین 08 اور ژوب میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،آج پیر کوبلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے ۔
تازہ ترین