• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کراچی پہنچ گئے

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کراچی پہنچ گئے۔

کراچی پہنچتے ہی لاہور قلندرز کے مالک نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں ٹیم کا نغمہ بھی گنگنایا۔

ویڈیو پیغام میں فوادرانا خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں کراچی پہنچ گیا، شہر قائد میں زندہ دلان لاہور کی نمائندگی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فینز کو بھرپور خوشیاں دیں گے۔


خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کردیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایونٹ کے چاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

14 نومبر کو ایونٹ کا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر ون، ڈبل ہیڈر کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور اس کے اگلے روز ایلیمینیٹر ٹو جبکہ فائنل17 نومبر بروز منگل کو ہوگا۔

تازہ ترین