• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شامی حکومت کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کے وزیر خارجہ ولید ملائم انتقال کرگئے ہیں تاہم اب تک اُن کے انتقال کی وجہ کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کہا یہ جا رہا ہے کہ 79 سالہ ولید ملائم کئی سالوں سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

شامی حکومت کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر توقع کی جارہی ہے کہ ان  کے نائب، تجربہ کار سفارت کار فیصل میکداد کو ولید ملائم کی جگہ وزیر خارجہ بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ولید ملائم پہلے 2006 میں شام کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے جبکہ وہ نائب وزیر اعظم کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے امریکا کے سفیر سمیت اعلیٰ سفارتی عہدوں کی جانشینی کا مظاہرہ کیا تھا اور وہ 1990 کی دہائی میں قیام امن کے سلسلے میں اسرائیل کے ساتھ ناکام مذاکرات میں بھی شامل تھے۔

تازہ ترین