آپ آف لائن ہیں
جمعرات17؍ربیع الثانی 1442ھ3؍دسمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سعودی عرب کے ریگستان میں برفباری


سعودی عرب کے ایک شہرمیں گھٹاٹوپ بادل چھاگئے، پہلے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور اس کے بعد برفباری سے ریگستان بھرگیا۔

اس تناظر میں ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں اونٹوں کو عین ریگستانی زمین پر برف کے ساتھ دوڑتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ سعودی عرب کے مشہور شہر حائل میں پیش آیا ہے۔ یہ شہر شمال مغربی حصے میں واقع ہے۔

اس ماہ کئی مرتبہ برف باری، تیز بارش اور گرج چمک دیکھی گئی ہے۔

اس ضمن میں کئی ویڈیوز بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں موسم کو تیزی سے بدلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے تاہم سعودی سول ڈیفینس نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بدلتے ہوئے موسموں سے شہریوں کو خبردار کردیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید