• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ کو ٹیلیفون، آرام کا مشورہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو آرام کا مشورہ دے دیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاع ملنے پر بلاول بھٹو نے سید مراد علی شاہ کو ٹیلیفون کیا۔

پی پی چیئرمین نے دوران گفتگو وزیراعلیٰ سے ان کی طبیعت پوچھی اور جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔


انہوں نے سید مراد علی شاہ کو آرام کا مشورہ دیا اور ساتھ ہی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

اس سے قبل ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی۔

سید مراد علی شاہ نے ایک بیان میں بتایا کہ انہیں جمعے کے دن ہلکا بخار محسوس ہوا تھا، جمعہ کی نماز کے بعد کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا تو مثبت آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر میں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے، اب بھی ہلکا بخار ہے باقی طبیعت کافی بہتر ہے۔

تازہ ترین