• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کورونا کیسز بڑھنے پر بچوں کی زندگی کا سوچے، چودھری مونس الہٰی



اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے و مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پنجاب حکومت کوبچوں کی زندگی کے بارے میں سوچنے کا مشورہ دے دیا۔

تعلیمی اداروں میں تعطیلات موخر کرنےپر چودھری مونس الہٰی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسزمیں تشویشناک اضافہ ہوگیا ہے۔


چودھری مونس الہٰی نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ 23 نومبر تک موخر کردیا گیا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ صوبائی وزارت تعلیم خطرناک صورتحال میں بچوں کی زندگیوں اور والدین کاسوچے، جبکہ اس حوالے سے سیاست نہیں طلبا کی حفاظت کو مقدم رکھاجائے۔

تازہ ترین