• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لیکر چل رہی ہیں، کونسلر عتیق الرحمٰن

مانچسٹر(غلام مصطفی مغل) مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی بورڈ کے چیئرمین سابق مئیر اولڈہم کونسلر عتیق الرحمٰن نے کہا ہے کہ پارٹی رہنما مریم نواز نے اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کے حوالے سے جو بیان دیا ہے وہی مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے بیانیے کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان کی فوج دیگر سیکیورٹی اداروں عدلیہ اور جمہوری حکومت کو آئین پاکستان کے تحت دیئے گئے اختیارات کے تحت اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان کی موجودہ نا اہل حکومت نے جس طرح ملک کو مہنگائی، لاقانونیت اور دیگر مسائل کے بھنور میں ڈال دیا ہے اسکے لیے اسٹبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کیے جا سکتے ہیں لیکن وہ عوام کے سامنے ہوں گے نہ کے چھپ کر ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آل پارٹیز کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے قیام اور مختلف شہروں میں ہونے والے اجلاسوں میں مختلف پارٹیوں کی قیادت کا بھی یہی موقف ہے۔ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا جو بیانیہ دیا ہوا ہے مریم نواز اسی کو لیکر چل رہی ہیں ،موجودہ حکومت کے غیر منتخب ترجمانوں کی فوج ظفر موج آئے روز صبح سے شام تک مریم نواز کے بیانیے کو توڑ موڑ کر میڈیا میں پیش کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ انکا کوئی کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ مسلم لیگ ن کے بیانیے ووٹ کو عزت دو کے ساتھ ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ پاکستان جن مسائل میںگھر چکا ہے اسے جلد اس سے نکالیں اس کے لیے موجودہ حکومت کا جانا ناگزیر ہے۔
تازہ ترین