لاہور (نمائندہ جنگ)سیشن کورٹ کے بخشی خانے میں فائرنگ سے زیر حراست 2 بھائی ریاست نذیر اور بلال نذیر قتل ہوگئے۔ملزم کفیل گرفتار،سیشن جج نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، دونوں بھائی پیشی پر آئے تھے مقتول بھائیوں کے خلاف تھانہ نشتر کالونی میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کفیل کو گرفتار کرلیا ہے۔سیشن جج لاہور نے بھی بخشی خانےمیں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ بارے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واقعہ کے بعدڈی آئی جی آپریشنز سمیت پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ۔