ملتان (نمائندہ جنگ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں ہم نے شفاف انتخابات کی بنیاد رکھ دی۔پی ڈی ایم غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا‘ افراتفری پھیلانا چاہتی ہے، گلگت الیکشن میں پی پی اور ن لیگ کی عوامی مقبولیت کی قلعی کھل گئی۔ عوام نے دونوں جماعتوں کو بری طرح مسترد کیا۔ مہنگائی سابقہ حکومت کا تحفہ ہے، پولنگ کے روز شدید برف باری کے باوجود عوام کی کثیر تعداد نے لائنوں میں لگ کر ووٹ دیے۔عوام نے ن لیگ کا بیانیہ مسترد کردیا۔