اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پیر کی شب آصف علی زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا .پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان گلگت میں ہونے والے حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور بے ضابطگیوں کے حوالے سے طویل تبادلہ خیال ہوا۔
ان ذرائع کے مطابق سابق صدر اور سابق وزیراعظم میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ اس معاملے کو پی. ڈی .ایم کے پلیٹ فارم سے اٹھایا جائے اور غیر جمہوری اقدامات اور طاقت کے بل بوتے پر کیے جانے والے فیصلوں کو روکنے کیلیے پی.ڈی.ایم کوزیادہ فعال اور سرگرم کیا جائے۔