• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس، زرداری کی استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کر دی، گزشتہ روز سماعت کے دوران آصف علی زرداری کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج نے یہ نہیں کہا کہ نئے کیسز روزانہ کی بنیاد پر چلیں ، جسٹس یحییٰ آفریدی کے ریمارکس کو عدالت ریکارڈ کاحصہ بنائے ، ملزمان کے وکلا اور انکے اہلخانہ بھی کورونا کا شکار ہیں اس پر عدالت نے مزید سماعت 24 نومبر تک کیلئے ملتوی کر دی۔

تازہ ترین