• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور اطراف میں گیس پریشر آج سے بہتر ہوجائیگا،ایس ایس جی سی

کوئٹہ(این این آئی)سوئی سدرن گیس کمپنی کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونیکشنز شہباز اسلام نے کہا ہے کہ کوئٹہ اور اطراف میں گیس پریشر کی صورتحال آج بہتر ہوجائے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آر ایل این جی ٹرمینل 2 کی بندش کے سبب 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس شارٹیج کا سامنا تھا۔ ٹرمینل کی بحالی کے بعد دوبارہ لائن پیک میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے جس کے بعدامید ہے کہ آج لائن پیک مکمل اور گیس پریشر بحال ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے گیس سپلائی کی جا رہی ہے تاکہ صارفین کی زیادہ سے زیادہ ضرورت پوری کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ گیس پریشر میں کمی پر معزز صارفین کو پیش آنے والی زحمت کے لئے کمپنی معذرت خواہ ہے۔  
تازہ ترین