کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) مشرقی بائی پاس سونا خان تھانےکے قریب تیز رفتار مسافر ویگن نے 12سالہ بچے کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق مشرقی بائی پاس کا رہائشی 12سالہ بچہ ثنا اللہ ولد امان اللہ گزشتہ روز سونا خان تھانے کے قریب سڑک کنارے کھڑا تھا کہ ایک تیز رفتار مسافر ویگن نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔