• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیپیکا نے اپنے اوپر بنائے جانے والے میمز شیئر کردیے

معروف بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون نے اپنے اوپر بنائے جانے والے پُرمزاح میمز شیئر کردیے، میمز میں دیپیکا کو گاجر کا حلوہ قرار دیا گیا۔

مداحوں نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا اور ان کے شوہر رنویر سنگھ کے دیوالی میں زیب تن کیے  لباس کو مٹھایوں سے تشبیہ دیتے ہوئے مزاحیہ میمز بنائیں جسے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا۔


دیوالی کے موقع پر دپیکا نے لال بنارسی ساڑھی زیب تن کی جبکہ رنویر نے نارنجی کُرتا پہنا، جوری نے خوشگوار موڈ میں کھچوائی گئی یہ تصویر شیئر کی۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس تصویر پر پُرمزاح تبصرے کرتے ہوئے دونوں اداکاروں کے لباس کو ’گاجر کا حلوہ‘ اور ’موتی چور کے لڈو‘سے تشبیہ دے ڈالی۔

اداکارہ نے ایک اور میمز بھی شیئر کی جس میں ان کے لباس کا موازنہ کاجو کی کتلیوں سے کیا گیا تھا ۔

اداکارہ نے اپنے لباس پر بنائی گئیں ان میمز کو شیئر کیا اور رنویر کو ٹیگ بھی کیا، ساتھ ہی دیپیکا نے ’یقیناً، کیوں نہیں ‘ لکھ کر میمز بنانے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اداکارہ کے میمز شیئر کرنے سے اندازہ ہوتے ہے کہ وہ بھی خود پر میمز بنائے جانے پر خوب محظوظ ہوتی ہیں۔

تازہ ترین