• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساہیوال: پی ٹی آئی کے نوید اسلم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن منسوخ


ساہیوال میں خاتون کو تھپڑ مارنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ضلعی انفارمیشن سیکریٹری نوید اسلم کی ادارہ تحفظ خواتین کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کے عہدے پر تعیناتی کا نوٹفیکیشن منسوخ کر دیا گیا۔

نوید اسلم پر خاتون سینئر پوسٹ ماسٹر کو تھپڑ مارنے پر مقدمہ درج ہے۔

اس سے متعلق ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا جس کے بعد وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔

خیال رہے کہ جب ان کی تعیناتی کا معاملہ سامنے آیا تو سینئر پوسٹ ماسٹر صوفیہ قاسم نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ خواتین پر تشدد میں ملوث شخص کی تعیناتی مضحکہ خیز ہے۔

انھوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا تھا کہ اس شخص نے دن دہاڑے دفتر میں آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

صوفیہ قاسم نے کہا تھا کہ اس عہدے پر اچھے کردار والے شخص کو لگانا چاہیے تھا۔

تازہ ترین