• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کابینہ اجلاس: عثمان بزدار نے 2 وزرا کی سرزنش کی


پنجاب کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے 2 وزراء کی سرزنش کی۔

پنجاب کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو باہر بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں، سب کو معلوم ہے۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس وزیر تعلیم مراد راس نے سیکریٹری تعلیم تبدیل کیے جانے کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ سیکریٹری تبدیل کردیا اور مجھ سے پوچھا بھی نہیں گیا۔

اس موقع پر وزیر قانون راجا بشارت نے کہا کہ چین آف کمانڈ کے تحت معاملات سامنے آئیں تو بہتر ہوگا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مراد راس کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو سیکریٹری تبدیل ہوئے ہیں وہ کورس پر جارہے ہیں۔

عثمان بزدار نےصوبائی وزراء سے کہا کہ یہ کوئی ایسا معاملہ نہیں کہ کابینہ اجلاس میں اٹھایا جائے، یہ بات آپ لوگ مجھ سے اکیلے میں بھی کرسکتے تھے۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر برائے لیبر اور ہیومن ریسورس عنصر مجید نیازی کی بھی صوبائی کابینہ اجلاس میں سرزنش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دوران اجلاس کسی کا بھی نام لیے بغیر کہا کہ جو لوگ باہر بیٹھ کر سازشیں کررہے ہیں، وہ سب کو معلوم ہے۔

تازہ ترین